Monday, November 19, 2018
Sunday, November 18, 2018  -  12:49:14 PM
​رہبر معظم انقلاب کے دفتر کے سربراہ: جامعۃ المصطفی حوزہ علمیہ قم کا بابرکت ثمرہ ہے حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی ایران کے دفتر کے سربراہ نے کہا :جامعۃ المصطفی العالمیہ اپنی تاسیس کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں عظیم دینی خدمات کا سرچشمہ رہا ہے۔ اس عظیم مرکز کے فارغ التحصیل افراد دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں تبلیغ دین میں مصروف عمل ہیں جہاں ان ممالک کے حق و حقیقت کے متلاشی اور حقیقی اسلام محمدی پہنچا سکیں۔
ایران کے شہر بندر ترکمن میں مدرسہ فاطمۃ الزہراء میں کربلا کے موضوع پر ایک نشست منعقد نماز کے بغیر مسلمان ہونے کا کوئی مفہوم نہیں حوزہ/ توحید انسان کو نماز کی طرف کھینچ کر لی جاتی ہے اور نماز انسان میں توحید کی روح کو زندہ کرتی ہے اسی لئے تو سید الشہداء علیہ السلام نے عاشورا کے دن انتہائی سخت حالات میں نماز جماعت قائم کی۔
2018/10/2 - 19:14
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس منصوره میں منعقد حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عامله کا اجلاس جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں منعقد ہوا جس میں تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی.
2018/10/2 - 18:56
​ایرانی اہلسنت امام جمعہ: قیام عاشورا تمام بشریت کے لئے عظیم درس ہے حوزہ/ ​ایران کے شہر تالش کے امام جمعہ حسین خانی پور نے امام حسین(ع) کو میدان عدالت کا فاتح قرار دیتے ہوئے کہا: جب امام حسین(علیہ السلام) نے دیکھا کہ امت اسلامی ہر حاکم حکومت غلط راستے پر چل رہی ہے تو آپ نے اپنے نانا (رسول اللہؐ) کے دین کو باقی رکھنے کے لئے حکومت وقت کے خلاف قیام کیا۔
2018/10/2 - 08:52
​ادیان اور مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر: امام حسین کے قیام کا ہدف امربالمعروف اور نہی عن المنکر تھا جو ایک بشری اور فطری قانون ہے حوزہ/ ایران کے شہر قم میں ادیان اور مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر نے مغربی دنیا میں مسئلہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:اگر ہم ان کی زندگی کی طرف نگاہ کریں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ وہ عملی طور پر اس انسانی حقیقت اور اصول کے قائل ہیں۔اگر یورپ میں کوئی روڈ پر کوڑا کرکٹ پھینک دے تو بغیر کسی استثنٰی کے اسے متنبہ کریں گے۔
2018/10/1 - 10:04
مولانا سید ابوالاعلی مودودی ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے حوزہ/ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام مولانا سید ابوالاعلی مودودی ؒ کی قلمی،دینی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سمینار سے خطاب کرتےہوئے مقرریں نے کہا کہ سید مودودی ؒ کے لٹریچر سے وابستہ لوگ آج بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اُن کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وه اپنے دور میں ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے۔
2018/9/30 - 13:14
​ایران کے شہر چالوس کے امام جمعہ: دینی طلاب کو معاشرے کی ضروریات کا جوابدہ ہونا چاہئے حوزہ/ ایران کے شہر چالوس کے امام جمعہ نے کہا: دینی طلاب کو انسانی سماج کی ضروریات کا جوابدہ ہونا چاہئے اور یقینا ً بشر کو مادی امور سے معنوی امور کی ضرورت کہیں زیادہ ہے۔
2018/9/30 - 13:12
شیخ الازہر: صیہونی حکومت کی طاقت ہم مسلمانوں کی کمزوری کی وجہ سے ہے حوزه/ شیخ الازہر نے کہا: بیت المقدس صرف مسلمانوں کی دور حکومت میں امن و امان میں رہا ہے، ہم بیت المقدس کو زنده رکهیں گے اور اذن الهی سے اسے غاصبوں سے واپس لیں گے۔
2018/9/29 - 12:04
تاریخی جامع مسجد سرینگر میں دوسرے جمعہ کو بهی نماز ادا نہیں ہو سکی/ اس سال میں ۱۵ویں مرتبہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر قدغن حوزه/ بھارت کے زیرانتظام کشمیر نورباغ میں فورسز کے ہاتھوں مارے گئے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مزاحتمی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظرپولیس نے سخت ترین پابندیاں عائد کیں اور تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی۔
2018/9/29 - 09:33
آیت اللہ العظمٰی جعفر سبحانی: علماء کرام میں سادہ زیستی لوگوں کے لیے مؤثر نمونہ عمل ہے حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی جعفر سبحانی نے جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے جدید تعلیمی سال کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:انقلاب اسلامی سے پہلے حوزہ علمیہ قم میں غیر ایرانی طلاب کی تعداد بہت کم تھی لیکن آج انقلاب اسلامی ایران کی برکتوں سے دنیا بھر سے علوم اسلامی کے پیاسے اس عظیم یونیورسٹی میں موجود ہیں۔
2018/9/28 - 20:08
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان: بیک وقت تین طلاقیں بڑا معاشرتی مسئلہ بن چکا ہے حوزه/ اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا قرار دینے کی تائید کردی، متفقہ طلاق نامہ بھی ترتیب دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
2018/9/27 - 12:00
​جامعۃ الزہراؑ (قم)کے پرنسپل: دنیا کے۳۳ ممالک کی طالبات جامعۃ الزہراؑ میں زیر تعلیم ہیں۔ حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مدنی نے رواں سال میں اس مدرسے میں ۳۳ ممالک کی طالبات کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:اب تک جامعۃ الزہراؑ میں ۳۳ ممالک کی دینی طالبات نے تعلیم حاصل کی ہے اور یہ امر باعث بنا ہے کہ ہم خواہران کے اس دینی تعلیم کے مرکز میں ترکی، عربی اور انگریزی زبانوں میں تربیت مترجم کورسز کا انعقاد کریں۔
2018/9/27 - 09:37
ایران کے شہر ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ: دشمن مختلف طریقوں سے لوگوں کے عقائد خراب کرنا چاہتا ہے حوزہ / آیت اللہ طٰہ محمدی نے علم و آگاہی کی اہمیت بیان کرتے هوے علم و معرفت کو بلند درجات تک پهنچنے کا راستہ قرار دیا۔
2018/9/26 - 09:30

Last News

Most Viewed