Monday, November 19, 2018
Sunday, November 18, 2018  -  12:49:14 PM
​رہبر معظم انقلاب کے دفتر کے سربراہ: جامعۃ المصطفی حوزہ علمیہ قم کا بابرکت ثمرہ ہے حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی ایران کے دفتر کے سربراہ نے کہا :جامعۃ المصطفی العالمیہ اپنی تاسیس کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں عظیم دینی خدمات کا سرچشمہ رہا ہے۔ اس عظیم مرکز کے فارغ التحصیل افراد دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں تبلیغ دین میں مصروف عمل ہیں جہاں ان ممالک کے حق و حقیقت کے متلاشی اور حقیقی اسلام محمدی پہنچا سکیں۔
آیت الله محمد یعقوبی: فضل الہی سے ایرانی اورعراقی عوام میں تفرقہ ڈالنے کی سازش ناکام رہی حوزه/ عراقی معروف عالم دین آیت الله محمد یعقوبی نے کہا: فضل الہی سے ایرانی اورعراقی عوام میں تفرقہ ڈالنے کی سازش ناکام رہی.
2018/10/31 - 16:46
​آیت اللہ اعرافی کا نجف سے کربلا کے راستے پیدل سفر اربعین حسینی وحدت اسلامی اور دینی ثقافت کا مظہر ہے اور ہمارا فرض اس اسوۂ حسینی کی حفاظت ہے حوزہ/ ایرانی مدارس دینیہ کے ڈائریکٹر نے کہا: اربعین حسینی وحدت اسلامی اور دینی ثقافت کا مظہر ہے جو بفضل خدا ان سالوںمیں دینی جوش و خروش کے ساتھ وقوع پزیرہوا ہےاور ہرسال اس نے وسعت پیدا کی ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس اسوۂ حسینی کی حفاظت کریں۔
2018/10/31 - 16:28
جارجیا کے بیپٹسٹ چرچ کے پادری: مقدس مٹی کو چومنے کے لئے کربلا تک آیا ہوں حوزہ/ جارجیا کے بیپٹسٹ چرچ کے پادری مالخاز سونگیو لاشفیلی نے جو کہ چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا آئے ہیں حضرت سیدالشهداء کے بارے میں کہا: امن اور انصاف ایک عظیم ہستی کی قربانی سے جیت گیا اور وه عظیم ہستی امام حسین(ع) ہے۔
2018/10/29 - 13:04
بابری مسجد شہید کرنیوالے۲۸ہندوانتہاپسند اسلام لا چکے ہیں حوزه/ بابری مسجد کی شہادت میں ملوث اس وقت کے ہندو انتہاپسند بلبیر سنگھ اور آج کے مسلمان محمد عامر نے جیو نیوز کے پروگرام “جرگہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد شہید کرنے چھت پر چڑھا تو بے چینی اور کپکپاہٹ شروع ہوگئی تھی۔
2018/10/29 - 11:15
نئی دہلی میں سعید نقوی کی کتاب ”وطن میں غیر: ہندوستانی مسلمان“ کا اجراء حوزه/ کتاب ”وطن میں غیر: ہندوستانی مسلمان“ اجراء میں مصنف کتاب سعید نقوی نے کها کہ پچھلے ستر سالوں میں اب ہم یہاں تک پہنچے ہیں کہ ہندوستانی مسلمانوں کو ”غیر“ بنانے کا عمل کافی حد تک کامیاب ہو گیا ہے۔
2018/10/28 - 17:47
یوم سیاہ، دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج حوزه/ /بھارتی قبضےکے ۷۱ برس مکمل ہونے پرکشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج، مظاہرے، ریلیاں، آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
2018/10/28 - 13:19
اسپیکر پاکستان قومی اسمبلی: دینی مدارس اسلام کا قلعہ اور امن کی آماجگاہ ہیں حوزه/ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مدارس اسلام کا قلعہ ہیں، امن کی آماجگاہ ہیں ، مدارس ہماری اولین ترجیح ہیں، علماء سے پیار اور ان کی عزت کرتے ہیں۔
2018/10/28 - 12:51
آیت الله العظمی بشیر نجفی: خطبا اور ذاکرین منبر حسینی سے باطل او گمراه عقائد اور افکار سے مقابلہ کریں حوزه/ چہلمِ امام حسین(ع) کے موقع پر مختلف ممالک سے آئے ہوے زائرین نے شهر نجف اشرف میں آیت الله العظمی بشیر نجفی سے ملاقات کی۔
2018/10/28 - 12:22
​بوسنیا میں علماء بورڈ کے سربراہ: ​دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے پر ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں حوزہ / بوسنیا ہرزوگووین میں علماء بورڈ کے سربراہ نے ایرانی ثقافتی کونسلر کے ساتھ ملاقات میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے پر ایران کا شکریہ ادا کیا
2018/10/28 - 10:21
نمائندہ ولی فقیہ برائے امور حج اور زیارات: حکومت عراق کو چاہئے کہ وہ کم از کم اربعین کے زائرین کے لئے ویزہ کی فیس کو ختم کر دے حوزہ / حج و زیارات کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین قاضی عسکر نے کہا: جب عراقی عوام اپنے تمام وجود کے ساتھ اربعین کے زوار کی خدمت میں لگے ہیں تو عراقی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اربعین کے موقع پر سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو ویزہ کی مد میں مراعات دے اور اربعین کے ویزہ کی فیس کو ختم کردے۔
2018/10/27 - 11:30
آیت اللہ العظمی الشبیری زنجانی: کاش میں بھی چہلم سید الشهدا کے موقع پر پیدل چلنے والوں میں شامل ہوتا حوزہ / آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی نے چہلم سیدالشہداء علیہ السلام کے موقع پر پیدل چل کر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لیے جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: لاکھوں کی تعداد میں زائرین کا پیدل چل کر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے جانا تشیع کی عظمت کی علامت ہے۔
2018/10/27 - 11:02
آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی: چہلمِ سید الشہداء، امام حسین(ع) کو لبیک کہنے کا نام ہے حوزہ/ آیت اللہ فاضل لنکرانی نے چہلم سیدالشہداء کے عظیم اجتماع کے ذریعے غیر مسلموں کو آگاہ کرنے پر تاکید کرتے ہوے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتانا چاہیے کہ حسین ابن علی علیہ السلام کون تھے؟ کس کے ہاتھوں قتل ہوئے؟ ان کے اہداف کیا تھے؟ ان چیزوں سے دنیا کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
2018/10/25 - 10:08

Last News

Most Viewed