Monday, November 19, 2018
Sunday, November 18, 2018  -  12:49:14 PM
​رہبر معظم انقلاب کے دفتر کے سربراہ: جامعۃ المصطفی حوزہ علمیہ قم کا بابرکت ثمرہ ہے حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی ایران کے دفتر کے سربراہ نے کہا :جامعۃ المصطفی العالمیہ اپنی تاسیس کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں عظیم دینی خدمات کا سرچشمہ رہا ہے۔ اس عظیم مرکز کے فارغ التحصیل افراد دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں تبلیغ دین میں مصروف عمل ہیں جہاں ان ممالک کے حق و حقیقت کے متلاشی اور حقیقی اسلام محمدی پہنچا سکیں۔
ایرانی مذہبی اسکالر : بہت سے شیعہ علماء گمنام رہ گئے ہیں حوزہ/ ایرانی مذہبی اسکالر حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین شجاعی راد نے کہا کہ خطی نسخوں میں بہت سی کتابیں ہیں جن کی مصنفین اہل علم کے درمیان مشہور نہیں ہیں، اور یہ شیعہ علماء گمنام رہ گئے ہیں.
2018/11/12 - 14:03
ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریب کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں کا احتجاج حوزه/ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ٹیپو سلطان کے سالگرہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ۱۹ویں صدی کا کٹر مذہبی حکمراں تھا اور کرناٹک و کیرالہ میں بڑی تعداد میں ہندووں کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔
2018/11/12 - 10:44
چیئرمین تحریک حریت جموں کشمیر: ظلم وجبر، تشدد اور مار دھاڑ کے خلاف عوامی احتجاج برحق ہے حوزه/ تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے وادی میں فورسز کے ظلم وجبر میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں اور فورسز نے جموں کشمیر کے عوام کے خلاف ایک کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
2018/11/12 - 10:28
امیر جماعت اسلامی پاکستان: شان رسالت کی حفاظت آئین پاکستان کا تقاضا ہے حوزه/ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حضرت محمد(ص) سے عقیدت و محبت اور شان رسالت کی حفاظت آئین پاکستان کا تقاضا ہے۔ پہلے بھی بعض قوتوں نے پارلیمنٹ کے حلف نامے میں تبدیلی کی کوشش کی تھی ، پوری قوم کو بیدار اور ہوشیار رہنا ہوگا ۔
2018/11/11 - 12:05
​نجف اشرف میں خطیب نماز جمعہ: عراق کبھی بھی ایران سے رابطہ منقطع نہیں کرنا چاہتا ہے حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قپانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران کہا: امریکہ بہت جلد ایران پر لگائی جانے والی پابندیاں اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا اور عراق کی حکومت کبھی بھی ایران سے رابطہ منقطع نہیں کرنا چاہتی ہے۔
2018/11/11 - 10:15
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری: ’’لاتفرقوا‘‘ کے ربانی حکم پر سختی سے کار بند رہیں حوزه/ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے طلباء و اساتذہ کی خصوصی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ، قرآن و حدیث کے علم کو محبتیں بانٹنے اور صراط مستقیم پر لانے کا ذریعہ بنائیں۔ ’’لاتفرقو‘‘ کے ربانی حکم پر سختی سے کار بند رہیں، منتشر ملت اسلامیہ اور اہل پاکستان کو متحد اور یکجا کرنے کیلئے علمائے کرام کواپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
2018/11/11 - 09:47
لبنان کے شیعہ اور اہل سنت ائمہ جمعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطین پر قبضے سے زیادہ خطرناک ہے حوزه/ لبنان کے ائمہ جمعہ نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبات میں بعض عربی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی معاملے پر تنقید کرتے ہوے کہا: پہلے اسرائیل کچھ عرب حکمرانوں کی ذریعے سے اپن ناجایز قبضے اور وجود کو تسلیم کرانا چاہتا تہا لیکن اب عرب حکمران اسرائیل کے ذریعے سے عالمی سطح پر قانونی شناخت حاصل کرنا چاهتے ہیں.
2018/11/10 - 10:30
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان: یمنی عوام کی اکثریت منصورہادی کی آمرانہ حکومت سے نجات کی خواہاں ہے حوزہ/سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام وا لمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یمن پر ثالثی تمام فریقین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،یمن میں عوامی حکومت کی تشکیل ہے،جس میں حوثی مجاہدین بھی شامل ہے جبکہ اس کے برعکس سعودی عرب کی جانب سے اپنی منظور نظر حکومت جسے یمنی عوام نے مکمل مسترد کیا ہے کے بچاؤ کے لئے تین سال سے وہاں کے مظلوموں پر جنگ مسلط کر رکھی ہے،یمنی عوام کی نسل کشی جاری ہے.
2018/11/8 - 19:42
​حجت الاسلام منصوری: صبر و درگذر کرنا امام حسن مجتبی(ع) کی دو معروف خصوصیات تھیں حوزه / ایران کے شهر خرم آباد میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے رئیس نے کہا: صبر و درگذر امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مشہور خصوصیات میں سے تھیں ۔
2018/11/8 - 01:11
​آیت اللہ اعرافی: ملت ایران و عراق کے دوستانہ روابط کو خراب کرنے کی سازشوں کو دیکھ کر رہے ہیں حوزہ / حوزہ علمیہ کے ڈائریکٹر نے کہا: ملت ایران و عراق اور اسی طرح حوزہ علمیہ قم المقدسہ و نجف اشرف کے درمیان بہترین اسٹریٹیجک اور گائیڈ لائین کے طور پر ایک مضبوط رابطے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے بالخصوص اب جبکہ ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ کس طرح سے ان دوستانہ روابط کو خراب کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
2018/11/8 - 01:06
​آیت اللہ مدرسی کی طرف سے پوری دنیا کے مسیحوں کو زیارت کربلا کی دعوت حوزہ / عراقی عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی کی طرف سے پوری دنیا کی مسیحی برادری اور اسی طرح دنیا کے کسی گوشے میں بھی آباد مختلف ادیان و مذاهب کے پیروان کو آئندہ سال اربعین کے موقع پر ہونے والی پیادہ روی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
2018/11/6 - 12:10
منہاج القرآن ویمن لیگ کا اجلاس: ۳۵ ویں عالمی میلاد رسول کانفرنس میں ہزاروں خواتین شریک ہوں گی حوزه/ منہاج القرآن ویمن لیگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز نے کہا کہ محسن انسانیت حضور (ص) کے میلاد کے موقع پر عالم اسلام کے سب سے بڑے اجتماع عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات اور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں
2018/11/6 - 10:15

Last News

Most Viewed