Sunday, August 19, 2018
Saturday, August 18, 2018  -  12:55:00 PM
آیت اللہ علوی بروجردی: مسلمانوں کے انحراف کا سبب دین کی پیروی نہ کرنا ہے حوزہ / آج سات آٹھ ملین آبادی والے ملک اسرائیل نے دو سو ملین عربوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔وہ ہٹ دھرمی کرتا ہے کیونکہ ہم مسلمان قرآن کریم سے جدا ہو گئے ہیں اگر قرآن کریم سے جدا اور دور ہو جائیں گے تو یہ ذلت ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان: مغرب کے بے حیا کلچر کے مقابلے میں قرآنی طرز زندگی کو عام کرنے کی ضرورت ہے حوزه نیوز/ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مغرب کے بے حیا اورناچ گانے کلچر کے مقابلے میں قرآنی طرز زندگی اور قرائت و نعت کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
2018/4/23 - 10:25
مظفرگڑھ، بشارت عظمیٰ کے عنوان سے اٹھارویں کانفرنس ۲۷ اپریل کو منعقد ہوگی حوزہ نیوز/ ملتان سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے بعد اب ضلعی سطح پر عقائد تشیع کے تحفظ کے حوالے سے کانفرنسیں جاری ہیں، اس کے بعد خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہوں گی۔
2018/4/21 - 09:56
صدر شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ : شام پر امریکی جارحیت کیخلاف جمعے کو احتجاجی مظاہرے ہونگے حوزه نیوز/ حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شام میں امریکی حملہ قابل مذمت ہے، امریکہ کا یہ حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا ۔ہم اپنے دشمن کی شنا خت رکھتے ہیں ماضی میں بھی امریکہ ،اسرائیل اور اس کے اتحادی عالم اسلام میں بر بر یت کر چُکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں.
2018/4/19 - 01:34
چیئرمین جموں و کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس: بھارتی فوج کےسربراہ کابیان ہماری اخلاقی فتح کی تصدیق ہے حوزه نیوز/ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان کے بارے میں کہا کہ: بھارتی فوج کےسربراہ کابیان ہماری اخلاقی فتح کی تصدیق ہے۔
2018/4/17 - 22:00
نئی دہلی کے مضافات میں قائم روہنگیا مہاجر کیمپ پر اسرار آتشزدگی حوزه نیوز/ نئی دہلی کے مضافات میں قائم روہنگیا مہاجر کیمپ پر اسرار آتشزدگی کے بعد راکھ کا ڈھیربن گیا
2018/4/17 - 17:02
سربراہ اسلامی تحریک پاکستان: امریکہ اور اتحادی بے بنیاد پروپیگنڈے کو جواز بنا کر شام میں تباہی پھیلا رہے ہیں حوزہ نیوز/ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی افواج کے حالیہ حملے سے خطہ میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جسکے تدارک کیلئے عالمی امن و انصاف کے ضامن اداروں، اقوام متحدہ اور خاص طور پر اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کو سرجوڑ کر امریکی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے۔
2018/4/17 - 12:45
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب: امریکہ کی شام پر بمباری ناقابل معافی جرم ہے حوزه نیوز/ حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری امریکہ نے دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ انتہا پسند تکفیری گروہ کو استعمال کیا ہے، دنیا بھر میں امریکی مظالم میں اس کے اتحادی برابر کے شریک ہیں۔
2018/4/17 - 09:49
نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: شام پر حملہ داعش کے دہشتگردوں اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے حوزه نیوز/ حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اس حقائق کو نہیں جھٹلایا جا سکتا کہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کے تعاون سے اکٹھا کیا گیا، داعش بنوائی گئی، اب جب شامی حکومت دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہوئی ہے تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو جھوٹا پراپیگنڈہ یاد آگیا ہے۔
2018/4/17 - 09:40
سربراہ مرکز انساب قم: صدام حسین اور قذافی کی طرح ملکہ برطانیہ کا شجرہ سادات جعلی ہے۔ حوزه د نیوز/ حجت السلام والمسلمین رجائی نے حوزہ نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں برطانیہ کے ملکہ کو مغربی میڈیا کی جانب سے سیدہ قرار دینے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ کا ادعا جھوٹ پر مبتنی ہے، ایسی خبروں کی کوئی بھی قانونی اور شرعی حیثیت نہیں۔
2018/4/17 - 02:27
شام پر امریکی حملہ کے خلاف پاکستان میں احتجاج حوزه نیوز/ پاکستان کےعوام اور مختلف سیاسی اور مذهبی تنظیمون نے شام پرامریکی حملہ کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوے امریکہ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر حملے کی مذمت کی۔
2018/4/16 - 11:26
سربراہ جمعیت علما اسلام (ف): روشن خیالی کے نام پر مغربی زندگی قبول نہیں حوزه نیوز/ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جدیدیت اور روشن خیالی کے نام پر مغربی فلسفہ حیات قبول نہیں۔
2018/4/16 - 10:53
صدر جمعیت علماءہند: اصل تقوی اورپرہیزگاری یہ ہے کہ انسان مذہب سے اوپر اٹھ کر پیار و محبت کے پیغام کو عام کرے، اسلام کا اور دیگر مذاہب کا یہی پیغام ہے۔ حوزه نیوز/ جمعیة علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نه قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کها کہ اصل تقوی اورپرہیزگاری یہ ہے کہ انسان مذہب سے اوپر اٹھ کر پیار و محبت کے پیغام کو عام کرے، اسلام کا اور دیگر مذاہب کا یہی پیغام ہے۔
2018/4/12 - 22:20