Wednesday, July 17, 2019
News Code : 358474 | Publish Date :2019/7/14 - 15:06 | Category: Urdu News

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی وفدکے ہمراہ"حوزہ نیوز ایجنسی" ہیڈ آفس کا دورہ
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی نے آج قم میں " حوزہ نیوز" ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی نے آج قم میں " حوزہ نیوز" ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔

اس دورے کے دوران انھوں نے حوزہ نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر  اور حوزہ علمیہ قم کے روابط بین الملل(بین الاقوامی رابطے) کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری سے بھی ملاقات کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز حسین نقوی نے حوزه نیوز ایجنسی کی کاردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دینی خبررساں ادارہ  کسی بھی تعصب کے بغیر دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے پاکستان کی موجوده صورتحال اور پاکستان میں دینی مدارس کے فعالیتوں کے بارے میں حوزه نیوز ایجنسی سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔

حجت الاسلام والمسلیمن سید نیاز حسین نقوی کے ساتھ مدرسہ امام المنتظر قم کے مسئول حجت الاسلام سید حسن نقوی اور دیگر موجود تھے۔

واضح رہے  حوزه نیوز ایجنسی ایرانی دینی مدارس (مرکز مدریت حوزہ ہائے علمیہ) کے آفیشل اور نہایت معتبر خبررساں اداروں میں سے ایک ہے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments