Wednesday, July 17, 2019
News Code : 358463 | Publish Date :2019/7/13 - 14:09 | Category: Urdu News

قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات ہے
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔ قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات ہے۔ امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عشرہ کرامت اور ایام ولادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے گوٹھ تاج محمد برڑو میں محفل جشن کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ادارہ جماران کے طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم کی تلاوت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔ قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات ہے۔ امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نےکہا کہ قرآن و اہل بیت (ع )مرکز ہدایت بشریت ہیں۔ ان سے دوری گمراہی اور بربادی کا باعث ہے۔  امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ ہے۔ آپ نے مختلف  ادیان و مذاہب کے علماء سے مناظرہ کرکے دین اسلام کی صداقت کو ثابت کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام وارث پیغمبر اور حجت خدا ہیں۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments