Wednesday, July 17, 2019
News Code : 358393 | Publish Date :2019/7/9 - 15:34 | Category: Urdu News

حضرت آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی حرم حضرت معصومہ (س) قم میں سپردخاک
حوزہ/ حضرت آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کو ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ کے حرم مبارک میں دفن کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کو آج صبح 10 بجے مسجد امام حسن عسکری(ع) سے تشییع کرنے کے بعد کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ (س)کے حرم مبارک میں دفن کردیا گیا ہے۔

 حضرت آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کی  نمازِ جنازہ حجت الاسلام والمسلمین  سید حسین حسینی شاهرودی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں مقامی سول و عسکری اداروں سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیداران، مجتہدین کے نمائندے،دینی طلاب، علماء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments