Monday, June 24, 2019
News Code : 357935 | Publish Date :2019/6/9 - 04:46 | Category: Urdu News

قم میں حرم حضرت معصومہ(س )کے صحن اتابکی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
حوزه/ فائیر برگیڈ کے عملہ اور خدام حرم کی کوششوں سے قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س )کے صحن اتابکی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فائیر برگیڈ کے عملہ اور خدام حرم کی کوششوں سے قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س ) کے صحن اتابکی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

حرم مطهر کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حرم حضرت فاطمه معصومہ(س) کے صحن اتابکی کے ایک کمره میں حرم کے ارد گرد سڑکوں میں مخصوص ایام میں بطور جائے نماز استعمال کرنے کے لئے کارٹن رکھے ہوئے تھے جس کو ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی جس پر خدام حرم کی کوششوں سے اور قم فائیر برگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے قابو پالیا گیا۔

اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف صحن حرم کے ایک حصے کی ٹائل اور شیشوں کو نقصان پہنچا ہے۔

آگ لگنے کے علل و اسباب کے بارے میں فائیر برگیڈ کے عملہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments