Monday, June 24, 2019
News Code : 357933 | Publish Date :2019/6/9 - 04:09 | Category: Urdu News
شیعہ سنی علماء حوزه نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے هوئے:
مجلس خبرگان نے امام خمینی(ره) کے بعد رہبری کے لئے بہترین فرد کو منتخب کیا
حوزه/ شیعہ سنی علماء اور ائمہ جمعہ نے حوزه نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے هوئے کہا: مجلس خبرگان رہبری نے امام خمینی(ره) کی رحلت کے بعد رہبری کے لئے بہترین فرد کو منتخب کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شیعہ سنی علماء اور ائمہ جمعہ نے حوزه نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مجلس خبرگان رہبری نے امام خمینی(ره) کی رحلت کے بعد رہبری کے لئے بہترین فرد کو منتخب کیا۔

 تین جون 1989ء کو 86 برس کی عمر میں امام امت قلب مطمئن کے ساتھ اپنی دائمی منزل اور محبوب کی جانب کوچ کرگیا، امام خمینی کی رحلت دنیا کی تمام حریت پسندوں کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا لیکن ان کے بعد حضرت آیت الله سید علی خامنه ای کی انتخاب نے پهر سے امیدوں کو زندہ کیا۔

اهل سنت عالم دین مولوی خالقی نے حوزه نیوز سے گفتگو کرتے هوئے کها: امام خامنه ای، امام خمینی کے حقیقی شاگردوں میں سے تهیں اور همیشہ هر قدم پر امام کے ساتھ ہوتے تهیں اور امام کے بعد ان کا رہبری کے لئے منتخب هونا بهی افکار اور نظریات امام کے عین مطابق تها.

اهل سنت امام جمعه مولوی احمد عبداللهی نے حوزه نیوز ایجنسی کے نمائنده سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام خمینی اسلامی معاشره ک لئے آئیڈیال تهیں، امام کے فکر اور نظر مذهب سے بالاتر تها اور صرف اور صرف خدا کے لئے سوچتے تهیں۔

اس اهل سنت خطیب جمعه نے امام کی رحلت کے بعد ولی فقیه کے انتخاب کے بارے میں کها: مجلس خبرگان رهبری نے امام کے بعد اس شخص کو رہبری کے لئے چن لیا جو انقلاب کی کامیابی اور بقاء اور طاغوت سے مقابل میں بے مثال هیں۔

شیعه امام جمعه حجت‌الاسلام‌ و المسلمین محمدرضا بابایی نے بهی حوزه نیوز ایجنسی کے نمائنده سے گفتگو کرتے هوئے کہا: امام خمینی کا نظریہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کے سامنے مزاحمت اور مستضعفان عالم کی حمایت تها جو ایک بے بدیل اور بے مثال نظریہ ہے۔

حجت‌الاسلام‌ و المسلمین محمدرضا بابایی نے مچلس خبرگان کی جانب سے آیت الله العظمی خامنه ای کا انتخاب کے بار میں کها: آج تیس سال گذرنے کے بعد لوگ سمجھ سکتے هیں کہ یہ انتخاب کس قدر مناسب اور الهی تها اور امام کی تحریک اور انقلاب، رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں اپنے صحیح راستہ میں بهترین طریق سے چل رها هے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments