Tuesday, June 18, 2019
News Code : 354844 | Publish Date :2019/2/14 - 12:21 | Category: Urdu News

عالمی عدالت میں ایران کے حق میں فیصلہ،امریکی الزام مسترد
حوزه/ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے)نے امریکا کی جانب سے ایران پرعالمی دہشت گردی کی حمایت کا الزام مسترد کردیا اور تہران کو اپنے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے کوشش کا حکم دے دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے امریکا کی جانب سے ایران پرعالمی دہشت گردی کی حمایت کا الزام  مسترد کردیا اور تہران کو اپنے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے کوشش کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر دہشت گرد گروپوں کی معاونت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد امریکی سپریم کورٹ نے 2016 میں تہران کے 2 ارب ڈالر ضبط کر لیے تھے۔

عالمی عدالت نے امریکی موقف کو رد کیا اور کہا کہ واشنگٹن اگلی تاریخوں میں مکمل سماعت کا حق رکھتا ہے، جس میں وہ تہران کو رقم کی واپسی کا فیصلہ کرے‘۔

عدالت کے چیف جج عبدالقوی احمد یوسف نے کہا کہ ’اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد ابتدائی الزامات کو قطعی طور پر مسترد کردیا تھا‘۔

امریکا نے اقوام متحدہ کے ججز کو کہا تھا کہ ایران پر امریکا کی پابندیوں کے خلاف تہران کے مطالبات ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں ۔

عدالت کے چیف جج عبدالقوی احمد یوسف نے کہا کہ ’اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد ابتدائی الزامات کو قطعی طور پر مسترد کردیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے مقدمے کو اپنے دائرہ کار میں قرار دیا تھا۔

دوسری جانب تہران نے کہا تھا کہ امریکا نے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے غیر قانونی طورپر منجمد کیے۔

ایران کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات نے ایران کی معیشت پر منفی اثرات چھوڑے ہیں اور ایران کے شہریوں کی فلاح کے لیے خطرہ کھڑا کردیا ہے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments