Sunday, February 17, 2019
News Code : 354782 | Publish Date :2019/2/13 - 10:49 | Category: Urdu News
​قزوین میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل:
عالمی استکبار کی انقلاب اسلامی سے دشمنی ختم نہیں ہونے والی ہے
حوزہ/ ایران کے شہر قزوین میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی حکیمانہ قیادت اور ملت ایران کے خدا پر محکم ایمان اور قیام عاشورا سے الہام لیتے ہوئے اپنے رہبر کی پیروی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین علی عباسی نے شہر قزوین میں مسجد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں دینی طلاب اور دینی علوم کے اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: 11 فروری کا دن دشمنان اسلام اور عالمی استکبار کے مقابلے میں ملت ایران کی فتح اور کامرانی کا دن ہے۔

شہر قزوین میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: اگر ہم حقیقی اسلام چاہتے ہیں تو اسلامی نظام باقی رہنا چاہیے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی نظام محفوظ رہے تو ہمیں ولایت فقیہ کی حفاظت اور اس کی پیروی کرنی چاہیے تو پھر اس وقت دنیا میں کوئی طاقت اسلامی جمہوریہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: ہمیں اپنے آخری ہدف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے اور وہ آخری ہدف دنیا بھر میں اسلام کی سربلندی ہے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments