Monday, April 22, 2019
News Code : 354706 | Publish Date :2019/2/4 - 10:17 | Category: Urdu News
آیت اللہ جعفر سبحانی:
قرآنی آیات کی غوروفکر کے ساتھ تلاوت کرنی چاہئے
حوزہ/ آیت اللہ جعفرسبحانی نے اصول فقہ کے درس خارج کے آغاز میں کہا: انسان کی مکمل شخصیت اس کے تفکر سے ہے اور اگر ہم انسان کی تعریف کرنا چاہیں تو کہیں گے:«الانسان حیوان متفکر» یعنی انسان غوروفکر کرنے والا حیوان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے مسجد اعظم قم  میں اصول فقہ کے درس خارج کے آغاز میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: «تفکّر ساعة خیر من عبادة سبعین سنۃ» ایک گھنٹہ تفکر کرنا ستر سال کی عبادت سے افضل ہے۔​

آیت اللہ سبحانی نے کہا: انسان کی تمام شخصیت اس کی افکار سے ہے یعنی اگر ہم انسان کی تعریف کرنا چاہیں تو کہیں گے:«الانسان حیوان متفکر»  انسان غوروفکر کرنے والا حیوان ہے پس درس پڑھنا غوروفکر کے ہمراہ ہونا چاہیے۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: کبھی کبھی انسان کو اپنے کچھ کام ترک کرکے فکر کے لئے بھی نکالنا چاہیے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: قرآنی آیات کی غوروفکر کے ساتھ تلاوت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا:کبھی انسان کو آسمان پر جب جگمگاتے ستاروں کو دیکھ کر آیۂ کریمہ «رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھَذَا بَاطِلًا» کی تلاوت کرنی چاہیے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments