Saturday, January 19, 2019
News Code : 354512 | Publish Date :2019/1/9 - 13:14 | Category: Urdu News
آیت الله العظمی سبحانی:
جاه و مقام سے محبت ایک بڑی آفت ہے،حتی علماء دین کے لئے
حوزہ/ آیت الله العظمی سبحانی نے اپنے درس خارج اصول میں کہا کہ اگر کوئی حب جاہ و مقام پر قابو کرسکے تو بہت سے گناہوں سے بچ سکتاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت الله العظمی سبحانی نے آج صبح مسجد اعظم میں اپنے درس خارج اصول میں کہا کہ اگر کوئی حب جاہ و مقام پر قابو کرسکے تو بہت سی گناہوں سے بچ سکتاہے۔

انہوں نے امام معصوم علیه السلام کی روایت کی طرف اشاره کرتے ہوے کہا: امام فرماتے ہیں »آخِرُ ما یخْرُجُ مِنْ قُلُوبِ الصِّدِّیقینَ حُبُّ الْجاه/ دنیا سے آخری چیز جو حقیقی مومنوں کی دل سے نکل جاتی ہے جاه و مقام کی محبت ہے. «

انہوں نے مزید کہا: صدیقین وہ ہیں جو اخلاقی منازل کو طی کرنے کے بعد بلند درجات تک پہنچ جاتے ہیں، لیکن محبت جاه و مقام سے یہ درجات سلب ہوجاتی ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا کہ اگر انسان حب جاہ و مقام پر قابو کرسکے اور حق طلب ہو تو بہت سی گناہوں سے بچ سکتاہے۔

حوزہ علمیہ کے نامور استاد نے آخر میں کہا: تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کئی علماء بهی جاه و مقام سے محبت کی وجہ سے بھٹک گئے لہذا ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments