Saturday, January 19, 2019
News Code : 354501 | Publish Date :2019/1/8 - 11:16 | Category: Urdu News
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل:
آئمہ اطہار علیھم السلام نے غلو اور تقصیر دونوں کی مذمت کی ہے
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی سے تعلق رکھنے والے خطباء ، ذاکرین اورپاکستان شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں کہا: آئمہ اطہار علیھم السلام نے غلو اور تقصیر دونوں کی مذمت کی ہے ، اعتدال کا راستہ ہی راہ نجات ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق؛ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی سے تعلق رکھنے والے خطباء ، ذاکرین اور پاکستان شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں کہا: آئمہ اطہار علیھم السلام نے غلو اور تقصیر دونوں کی مذمت کی ہے ، اعتدال کا راستہ ہی راہ نجات ہے۔

اس نجی ملاقات میں راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ تشیع کو اس وقت عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، اور ہمیں قومی سطح پر ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئےاتحاد اورہماہنگی کی ضرورت ہے، قوم میں بحیثیت شیعہ کسی قسم کےعقائد کا اختلاف نہیں ہے البتہ کچھ لوگ منبر پر ذاتی مقاصد کی خاطر اس طرح کے بیانات اور تعبیرات استعمال کرتے ہیں جس کا تشیع کے مسلمہ عقائد سے کوئی تعلق نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ذاکرین اور علماء کے درمیان اختلاف کا فائدہ صرف دشمن اور فرصت طلب لوگوں کو ہے لہذا بات چیت کے ذریعہ افہام و تفہیم پیدا کی جائے اور اہل منبر کے لئے ایک ضابطہ پر عمل درآمد ہی راہ حل ہے۔انہوں نے کہاکہ آئمہ اطہار علیھم السلام نے غلو اور تقصیر دونوں کی مذمت کی ہے اور اعتدال کا راستہ ہی راہ نجات ہے جسے واضح طور پر ہمارے مکتب کے آئمہ علیھم السلام اور ان کی اتباع میں فقہاء اور علماء نے بیان فرمایا ہے۔

انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہاکہ منبر کا اصل ھدف امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے زمین ہموار کرنا ہے جس پر تمام تشیع کا ایمان ہےاور اسی ہدف کے تحت اہل منبر کو مجالس پڑھنی چاہئیں۔‏

پاکستان شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے اراکین نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل کو اپنا منشور پیش کیا اور علماء و ذاکرین کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہماہنگی کی بات کی اور قوم میں اس وجہ سے پڑنے والے اختلاف پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس طرح کی ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کو بھی مفید قرار دیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی، پاکستان شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اقبال حیدر(عمو)، خورشید عابدنقوی، اخترعباس زیدی، سید محمد نقی نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments