Sunday, June 16, 2019
News Code : 354498 | Publish Date :2019/1/8 - 08:31 | Category: Urdu News
​آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی:
اسرائیل دنیا میں تمام فتنوں کا سرچشمہ ہے
حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے طلاب اور علمائے کرام کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسرائیل دنیا میں تمام فتنوں کا سرچشمہ ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے طلاب اور علمائے کرام کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ نے اسلام اور انقلاب اسلامی کی بقاء کے لئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ اسی حوزہ علمیہ نے بہت  سارے بزرگ علماء کی تربیت کی ہے کہ جنہوں نے دینی تعلیمات کی ترویج کی بہت زیادہ کوششیں کی ہیں۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے مزید کہا:امام خمینی  ؒ اور ان  کے دشمن کے درمیان  ٹکراؤ کے بعد بہت سارے واقعات رونما ہوئے ہیں کہ جن میں سے ایک انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ حق اور باطل کے درمیان جنگ ہمیشہ رہے گی۔ پس ضروری ہے کہ اس جنگ کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: باطل پانی کی اوپر جھاگ کی طرح ہے۔ قرآنی آیات کی روشنی میں باطل مٹ جائے گا اور حق ہمیشہ رہے گا ۔

انہوں نے کہا :1356 ہجری شمسی میں شہر قم میں لوگوں کے حکومت کے خلاف احتجاجی اجتماع  میں بھی میں نے یہی آیت تلاوت کی اور پھر اسلام کو نابود کرنے کے لئے اسرائیل اور امریکہ کے اہداف کو بیان کیا اور کہا تھا کہ اسلامی دنیا میں تمام مشکلات اسرائیل اور امریکہ کی وجہ سے ہیں۔

 آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا:  میں نے اس اجتماع میں امام خمینی  ؒ کے قیام سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا۔ لوگوں نے بھی اس قیام کی حمایت کی۔ اس موقع پر حکومت کے آلۂ کاروں نے لوگوں پر حملہ کر کے بہت سارے افراد کو شہید کر دیا۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: اس واقعے کے بعد دوسرے شہروں کے لوگ بھی بیدار ہو گئے اور دیگر شہروں میں بھی سانحہ ۱۹دی کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔ سرانجام بہمن ماہ ۱۳۵۷ ہجری شمسی کو انقلاب اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے آخر میں کہا: لوگ، اسلام اور ولایت فقیہ انقلاب اسلامی کے ارکان ہیں ان کی حفاظت کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments