Thursday, June 20, 2019
News Code : 354482 | Publish Date :2019/1/7 - 08:43 | Category: Urdu News
شیخ محسن علی نجفی کی ​آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ملاقات
مومنین کی خدمت اور حقیقی اسلام کی ترویج کی اہمیت ناقابل انکار ہے
حوزہ/ نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے پاکستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی سے ہوئی ملاقات میں مومنین کی خدمت اور ان میں حقیقی اسلام کی ترویج کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں اہلبیت علیھم السلام سے تمسک سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی پاکستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی سے نجف اشرف میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران مومنین کی خدمت اور ان میں حقیقی اسلام کی ترویج کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: مومنین کی خدمت اور حقیقی اسلام کی ترویج کی اہمیت ناقابل انکار ہے، اہلبیت علیہم السلام سے تمسک ہر  حال میں ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام کے وجود کی برکت سے نجف اشرف ہدایت کا چراغ ہے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments