Saturday, January 19, 2019
News Code : 354469 | Publish Date :2019/1/5 - 08:32 | Category: Urdu News
​ آیت اللہ العظمی بشیر نجفی:
پیغمبر اکرم(ص) اور اہل بیت(ع) رحمت الہی کے سرچشمے ہیں
حوزہ/ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ بشیر نجفی نے عتبات مقدس میں خدمت کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عتبات مقدس کے خادموں کو خطاب کرکے کہا: آپ روۓ زمین پر مقدس ترین جگہ پر خدا کی پاک ترین مخلوق کی خدمت میں مشغول ہیں۔ آپ کو اس عظیم شرف پر فخر کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے آستانۂ مقدّس حضرت عباس علیہ السلام کے حرم مبارک کے خادموں سے ملاقات کے دوران گفتگو کی جس میں انہوں نے عتبات مقدس میں خدمت کرنے کے شرف کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا:  آپ کو زمین کی مقدس ترین جگہ میں خدا کی پاک و پاکیزہ ترین مخلوق یعنی زائرین کی خدمت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔آپ کو اس عظیم نعمت پر افتخار کرنا چاہیے۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام خدا کے نزدیک عزیز اور صاحب عزت ہیں۔

وہ رحمت الہی کے سرچشمے ہیں۔ وہ ہماری حق کے راستے اور دنیا و آخرت کی بھلائی کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments