Wednesday, November 21, 2018
News Code : 353937 | Publish Date :2018/11/4 - 12:48 | Category: Urdu News

مولانا سمیع الحق سپرد خاک، قائم مقام امیر کی دستار بندی کل ہوگی
حوزه/جمعیت العلماءِ اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو ضلع نوشہرہ میں واقع ان کے مدرسے 'جامعہ دارالعلوم حقانیہ' میں ان کے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا، قائم مقام امیر کی دستار بندی کل ہوگی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت العلماءِ اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کو ضلع نوشہرہ میں واقع ان کے مدرسے 'جامعہ دارالعلوم حقانیہ' میں ان کے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا، قائم مقام امیر کی دستار بندی کل ہوگی۔

مولانا سمیع الحق کی قبر پر فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، مولانا کی رسم قل اورقائم مقام مرکزی امیر کی دستار بندی کل ہوگی۔\

اکوڑہ خٹک دارالعلوم حقانیہ میں مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق تعزیت کے لیے آنے والوں سےمل رہے ہیں، سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر)احسان الحق نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت خطے اور امت مسلمہ کے لیے بڑا المیہ ہے۔

مختلف سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیات کی جانب سے تعزیت کاسلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کے گھر پر قتل کیا گیا تھا۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments