Monday, November 19, 2018
News Code : 353906 | Publish Date :2018/11/2 - 13:27 | Category: Urdu News

​۱۳ آبان بمطابق ۴ نومبر کو «ھیھات منا الذلۃ» کانعرہ ملک بھر میں گونجے گا
حوزه / ۱۳ آبان ماہ یعنی ۴ نومبر ۲۰۱۸ ’’یوم اللہ‘‘ کے دن ایران میں استکبار کے خلاف نکلنے والے جلوس ’’ھیھات منّا الذّلۃ‘‘ کے نعروں کی گونج کے ساتھ گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بھرپور انداز سے نکالے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی تہران سے رپورٹ کے مطابق ۱۳ آبان ماہ یعنی ۴ نومبر ۲۰۱۸ ’’یوم اللہ‘‘ کے دن کو ملتِ ایران کی طرف سے ’’روز استحکام اور ملتِ ایران کی امریکہ کے ظلم و ستم کے مقابلے میں دل و جان سے  مقاومت‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔

تبلیغات اسلامی کی تعاون تنظیم (Coordination Council for Islamic Advertising) کی طرف سے جاری ایک اطلاعیہ میں ملت عاشورائی ایران کو استکبار کے خلاف نکلنے والے جلوس میں بھرپور شرکت کی دعوت کے ضمن میں بیانیہ جاری کیا گیا ہے کہ ملک بھر سے ملت اسلامی و انقلابی ایران ۱۳ آبان ماہ یعنی ۴ نومبر ۲۰۱۸ کے دن صبح ۹:۳۰ بجے اس پبلک مارچ میں عاشورائی،  پرشکوہ اور پروقار انقلابی انداز میں شرکت کریں ۔ اس دن کو گذشتہ سالوں کی طرح ’’استکبار جہانی کے خلاف روز ملی‘‘  کے طور پر منایا جائے گا جسے ’’یوم اللہ‘‘ کا عنوان دیتے ہوئے ملت ایران ’’مرگ بر امریکا(Down with America)، مرگ بر اسرائیل(Down with Israel) جیسے نعروں کے ساتھ ساتھ ’’ھیھات منّا الذلۃ‘‘ کے نعروں کی صدائوں کو  دنیا کے باضمیر اور حقیقت طلب افراد کے کانوں تک پہنچائے گی۔

’’پیغام کا اختتام‘‘

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments