Thursday, December 13, 2018
News Code : 353551 | Publish Date :2018/10/8 - 13:06 | Category: Urdu News
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان:
اسلام دشمن ذرائع ابلاغ نے مشرق و مغرب میں اسلام کو نفرت اور دہشتگردی کے مذہب کے طور پر پیش کیا
حوزه/ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ آج مشرق و مغرب میں مسلمان د شمن یا اسلام ناشناس ذرائع ابلاغ نے اسلام کو نفرت اور دہشتگردی کے مذہب کے طور پر پیش کرنے اور جبر و کراہ کی علامت بنادینے کا بیڑہ اٹھا رکھاہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی مجلس شورٰی سے خطاب ، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گفتگو اور آزاد کشمیر جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے ملاقات میں کہاکہ آج مشرق و مغرب میں مسلمان د شمن یا اسلام ناشناس ذرائع ابلاغ نے اسلام کو نفرت اور دہشتگردی کے مذہب کے طور پر پیش کرنے اور جبر و کراہ کی علامت بنادینے کا بیڑہ اٹھا رکھاہے لیکن اسلام سلامتی ، محبت اور برداشت کا درس دیتاہے ۔ اسلام دین فطرت ہے یہ امر واقعہ ہے کہ اسلام آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ تیزرفتار ی سے پھیلنے والا مذہب ہے ۔ اسلام امن و سلامتی ، اصلاح و فلاح ، ایثار و ہمدردی ، عےادت و تعزیت ، غم خواری و غمگساری ، انفاق فی سبیل اللہ اور خدمت خلق کا دین ہے۔

اسلامی معاشرہ نئی نسل کے لیے بڑے خطرات کا مقابلہ اسلام پسند خواتین ، علم ، تہذیبی اقدار اور خاندان کو اسلامی تعلیمات سے جوڑ کر فیصلہ کن انقلابی کردار ادا کر سکتاہے۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم دینے ، سکولوں سے باہر گلی محلوں ، بستیوں ، گوٹھوں میں آوارہ گردی کرتے بچوں، چائے خانوں ، ورکشاپس پر کا م کرتے کم عمر بچوں کو سکولوں کی طرف لانے میں قومی کردار ادا کررہاہے۔ ان خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام ، قیادت اور پرامن کارکنان کی بے دریغ گرفتاریوں کے باوجود آزادی کی تحریک عروج پر ہے ۔ ہندوستان کا ظلم اور غرور غرق ہوگا اور کشمیریوں کے لیے آزادی و خود ارادیت کا سورج طلوع ہوگا ۔ 

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments