Tuesday, August 21, 2018
News Code : 351675 | Publish Date :2018/4/19 - 01:34 | Category: Urdu News
صدر شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ :
شام پر امریکی جارحیت کیخلاف جمعے کو احتجاجی مظاہرے ہونگے
حوزه نیوز/ حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شام میں امریکی حملہ قابل مذمت ہے، امریکہ کا یہ حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا ۔ہم اپنے دشمن کی شنا خت رکھتے ہیں ماضی میں بھی امریکہ ،اسرائیل اور اس کے اتحادی عالم اسلام میں بر بر یت کر چُکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں.

حوزه نیوز ایجنسی؛ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شام میں امریکی حملہ قابل مذمت ہے، امریکہ کا یہ حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا ۔

ہم اپنے دشمن کی شنا خت رکھتے ہیں ماضی میں بھی امریکہ ،اسرائیل اور اس کے اتحادی عالم اسلام میں بر بر یت کر چُکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں

حجت الاسلام ناظر عباس تقوی نے اعلان کیا کہ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے20اپریل کو سندھ بھر میں امر یکہ کے شام میں جار حانہ اقدام کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے کراچی میں بھی مختلف مقامات پر مظاہرے ہونگے، جبکہ مرکزی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثناء عشری مسجد کھاردار کے باہر 1:45بجے دن منعقد کیا جائیگا جس میں شیعہ ،سنی مکاتب فکر کے علماء کرام و عظام شرکت کرینگے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments