Tuesday, December 11, 2018
News Code : 351639 | Publish Date :2018/4/16 - 10:53 | Category: Urdu News
سربراہ جمعیت علما اسلام (ف):
روشن خیالی کے نام پر مغربی زندگی قبول نہیں
حوزه نیوز/ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جدیدیت اور روشن خیالی کے نام پر مغربی فلسفہ حیات قبول نہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی؛ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جدیدیت اور روشن خیالی کے نام پر مغربی فلسفہ حیات قبول نہیں۔

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فوج نے قیام امن کےلیے بڑا کردار ادا کیا،آئین و قانون کےباہرکسی تحریک کی حمایت نہیں کرتے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے نظام کو قرآن و سنت کے مطابق تشکیل دینے کی تحریک زندہ ہے،ہم اس دور کے کمزور مسلمان ہیںلیکن ہم نظریئے اور ایمان پر قائم ہیں،ہمیں انتہا پسند اور تنگ نظر کہا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ہم ملک کے اقتدار کو عیاشیوں کیلئے استعمال کرنےکو روشن خیالی سے تعبیر دیتے ہیں،اس روشن خیالی کو مسترد کرتے ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم فحاشی کے خاتمے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں تنگ نظر کہا جاتا ہے، مدارس میں پڑھنے والوں اور اساتذہ پر دباؤ ہے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سود کےخاتمے کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments