Friday, April 20, 2018
News Code : 351586 | Publish Date :2018/4/11 - 21:50 | Category: Urdu News
صدر اسلامی تحریک پاکستان:
شہید باقر الصدر کی قلمی آثار آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں
حوزہ نیوز، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سیدساجد علی نقوی نے ممتاز ماہر اقتصاد اور اسلامی سکالر آیت اللہ سید محمد باقر الصدر شہیداور انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ممتاز ‘ جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی-  شیعہ علماء کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سیدساجد علی نقوی نے ممتاز ماہر اقتصاد اور اسلامی سکالر آیت اللہ سید محمد باقر الصدر شہیداور انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ممتاز ‘ جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔ شہید باقر الصدر ؒ نے معاشیات کے میدان میں جو گرانقدر خدمات انجام دیں اور قلمی آثار چھوڑے وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ تاہم عالم اسلام کی ایسی بے مثال شخصیات ہمیشہ سامراجی قوتوں کی آنکھ کا کانٹا رہیں چنانچہ اسی بدولت استعماری سازشوں کے نتیجے میں شہید باقر الصدر ؒ کو شہید کیا گیا اور دنیائے عالم ہمیشہ کے لئے ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگئی جو اسلامی دنیا کا اثاثہ تھیں۔علامہ ساجد نقوی نے شہید کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ انکے علمی و قلمی آثار سے استفادہ کرتے ہوئے دیگر میدانوں کے ساتھ ساتھ علمی و معاشی میدانوں میں رہنمائی حاصل کی جائے۔

Send Comment
Name :
Email:
Comment:
Send
View Comments