News Code : 353601
Category : Urdu News
Publish Date :    Wednesday, October 10, 2018
تشیع کے عقائد کے خلاف ھر سازش کو ناکام کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے

حوزه/ جامعۃ الکوثر میں بزرگ علمائے کرام کی سربراھی میں بشارت عظمٰی کانفرنسز اور مکتب تشیع کے عقائد میں بگاڑ پیدا کرنے کی بعض عناصر کی کوششوں کے حوالے سے اھم تریں میٹنگ ھوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ الکوثر میں بزرگ علماء کرام کی سربراھی میں بشارت عظمٰی کانفرنسز اور مکتب تشیع کے عقائد میں بگاڑ پیدا کرنے کی بعض عناصر کی کوششوں کے حوالے سے اھم تریں میٹنگ ھوئی۔

بشارت عظمٰی جاری رکھنے،انکو زیادہ سے زیادہ بہتر انداز میں منعقد کرنے،بانیان مجالس و جلوس،خطیب حضرات،ذاکرین،نوحہ خوان ،ماتمی دستوں اور ملت کے مختلف طبقات کی شرکت یقینی بنائی جائے گی،انحرافات پر گہری نظر رکھی جائے گی،آئمہ جمعہ و جماعت کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں گے،منبر حسینی سے با مقصد مجالس پڑھنے اور مکتب تشیع کے عقائد کی بہتر انداز میں پیش کرنے اور تشیع کے عقائد کے خلاف ھر سازش کو ناکام کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے-

اس میٹنگ میں حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی، سید ریاض حسین نقوی،مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی، سید محمد تقی نقوی، عارف حسین واحدی، قاضی نیاز حسین نقوی، محمد شفا نجفی، محمد افضل حیدری، شیخ انور نجفی، محمد رمضان توقیر، محی الدین کاظم، قاضی غلام مرتضٰی، ظفرعباس شہانی، سید محمد نجفی اور محمد تحسین شریک ھوئے-

 

print