Monday, January 21, 2019
صوبہ آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ:
وحدت کامیابی اور تفرقہ دشمن کے تسلط کا باعث ہے
حوزہ / مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: علماء اور فضلاء کے درمیان ہر چیز سے زیادہ اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے کیونکہ وحدت کامیابی اور تفرقہ دشمن کے تسلط کا باعث ہے ۔
2018/12/15 - 08:13
آیت اللہ العظمیٰ حکیم:
مختلف اقوام کے لوگ مل جل کر پیار و محبت سے زندگی بسر کریں
حوزہ / نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے شہر نینوا کے اکابرین اور علمائے کرام سے ملاقات میں کہا: لوگوں کے درمیان پیار و محبت اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کریں تاکہ لوگ پھر اغیار کے دھوکے میں نہ آئیں۔
2018/12/10 - 09:18
ایران کے شہر بابلسر کے امام جمعہ:
ملک کو مشکلات سے باہر نکالنے کا راستہ صرف اتحاد و وحدت ہے
حوزہ / ایران کے شہر بابلسر کے امام جمعہ نے کہا: آج انقلاب اور اسلامی نظام کے دفاع کا اہم ترین راستہ قومی سطح پر اتحاد و وحدت ہے۔
2018/12/4 - 14:15
ایران میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندہ:
مسلمانوں کے درمیان وحدت دشمن کے مقابلے میں مضبوط بند ہے
حوزہ / ایران میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائنده حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی نے کہا: یہ بات تجربے سے ثابت ہے کہ جب بھی امت اسلامی نے آپس میں اتحاد کیا اسے دشمن کے مقابلے میں کامیابی نصیب ہوئی۔
2018/12/1 - 11:20
​آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی:
تمام مسلمانوں کا مشترکہ ہدف آزادی قدس ہے
حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے اتحاد و وحدت کا خیال رکھنا ضروریات دین میں سے ہے۔ تمام مسلمانوں کے مشترکہ دشمن امریکہ اور عالمی استکبار ہے اور مسلمانوں کا مشترکہ ہدف آزادی قدس ہے۔
2018/11/28 - 08:37
​امام جمعہ اہل سنت زاہدان:
یمن میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ بھوک سے دم توڑ دیتا ہے
حوزہ / مولوی عبدالحمید نے اسلامی معاشرے کو قرآن کریم اور سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: دنیائے اسلام کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ یہاں مشکلات کے اسباب تلاش نہیں کئے جاتے ہیں بہت سارے آباد اور خوشحال ممالک جنگ اور بھوک کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ہر گھنٹے ایک یمنی بچہ بھوک سے دم توڑ دیتا ہے۔ یمن ایک آباد اور خوشحال ملک تھا اس کو کیوں یہ دن دیکھنے پڑے؟۔
2018/11/26 - 11:21
امیر جماعت اسلامی پاکستان:
عالم اسلام کو امت کے مسائل کے حل کیلئے متحد ہونا ہوگا
حوزه/ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد عالم اسلامی وقت کی ضرورت ہے ،عالم اسلام کو امت کے مسائل کے حل کیلئے متحد ہونا ہوگا۔
2018/11/20 - 12:30
ایران کے اہلسنت عالم دین:
آج امت رسول اللہﷺ کو ہر زمانے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے
حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ مولوی مصطفی شیرزادی نے کہا: آج دشمنان دین اسلام کے مقابلے میں امت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اتحاد و وحدت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
2018/11/20 - 08:13
​آیت اللہ علوی گرگانی:
چہلم سید الشہداء(ع) کے زائرین دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں
حوزہ / آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: چہلم سید شہداء کے زائرین دشمن کی سازشوں کے فریب میں نہ آئیں اور جب چہلم سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کے ارادے سے کربلا جائیں اور قربت خدا کی نیت سے اس راہ میں قدم رکھیں تو آپ کا عمل آگاہی اور خالص نیت سے ہونا چاہیے۔
2018/10/21 - 10:40
حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حکیم:
عراقی عوام چہلم امام حسین(ع) کے زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہیں
حوزہ / ایران کے شہر قم میں آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم کے دفتر کے سربراہ نے کہا: چہلم سید الشہداء(ع) وحدت کا باعث ہے اور ملت عراق چہلم سید الشہداء(ع) کے موقع پر ملت ایران کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
2018/10/13 - 11:28